Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
272. بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ
صبح کے وقت کیا دعا پڑھے
حدیث نمبر: 604
حَدَّثَنَا مُوسَی، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَصْبَحَ، قَالَ: ”أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْحَمْدُ كُلُّهُ لِلَّهِ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَإِلَيْهِ النُّشُورُ“، وَإِذَا أَمْسَى، قَالَ: ”أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ كُلُّهُ لِلَّهِ، لَا شَرِيكَ لَهُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ.“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ دعا کرتے: ہم نے صبح کی اللہ کے لیے اور ساری بادشاہی اللہ ہی کے لیے ہے اور ہر قسم کی تعریف بھی اللہ کے لیے ہے جس کا کوئی شریک نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور اسی کی طرف اٹھنا ہے۔ اور جب شام کرتے تو یوں دعا کرتے: ہم نے شام کی اللہ کے لیے اور تمام بادشاہی بھی شام کو اسی کے لیے ہے۔ تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اس کا کوئی ساجھی نہیں۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

تخریج الحدیث: «ضعيف بهذا اللفظ: أخرجه ابن السني فى عمل اليوم: 82 و البزار فى مسنده: 240/15»

قال الشيخ الألباني: ضعيف بهذا اللفظ

الادب المفرد کی حدیث نمبر 604 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 604  
فوائد ومسائل:
یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ سنداً ضعیف ہے۔ اس کی سند میں عمر بن ابی سلمہ راوی ضعیف ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 604