الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
269. بَابُ قَبُولِ الْهَدِيَّةِ
ہدیہ قبول کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 594
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ضِمَامُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ وَرْدَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”تَهَادُوا تَحَابُّوا.“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں تحفے لیا دیا کرو، اس سے باہم محبت پیدا ہوتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه أبويعلى: 6122 و البيهقي فى الكبرىٰ: 280/6 و الدولابي فى الكني: 842 - انظر الإرواء: 1601»
قال الشيخ الألباني: حسن