الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
247. بَابُ مَا يَعْمَلُ الرَّجُلُ فِي بَيْتِهِ
آدمی اپنے گھر میں کیا کام کرے
حدیث نمبر: 540
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ: مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ فِي بَيْتِهِ؟ قَالَتْ: مَا يَصْنَعُ أَحَدُكُمْ فِي بَيْتِهِ؟ قَالَتْ: مَا يَصْنَعُ أَحَدُكُمْ فِي بَيْتِهِ، يَخْصِفُ النَّعْلَ، وَيَرْقَعُ الثَّوْبَ، وَيَخِيطُ.
حضرت عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: جو تم میں سے کوئی ایک اپنے گھر میں کرتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم جوتے گانٹھتے اور کپڑے کو پیوند لگا کر سی لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 24749 و ابن حبان: 2440»
قال الشيخ الألباني: صحيح