الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
247. بَابُ مَا يَعْمَلُ الرَّجُلُ فِي بَيْتِهِ
آدمی اپنے گھر میں کیا کام کرے
حدیث نمبر: 539
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْمَلُ فِي بَيْتِهِ؟ قَالَتْ: يَخْصِفُ نَعْلَهُ، وَيَعْمَلُ مَا يَعْمَلُ الرَّجُلُ فِي بَيْتِهِ.
حضرت عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کیا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: اپنے جوتے گانٹھتے تھے اور ہر وہ کام کرتے تھے جو مرد اپنے گھروں میں کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه معمر فى جامعه: 260/11 و أحمد: 24903 و ابن حبان: 5677 - انظر المشكاة: 5822»
قال الشيخ الألباني: صحيح