Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
228. بَابُ يُكْتَبُ لِلْمَرِيضِ مَا كَانَ يَعْمَلُ وَهُوَ صَحِيحٌ
مریض کا ہر وہ اچھا عمل لکھا جاتا ہے جو وہ حالتِ صحت میں کرتا تھا
حدیث نمبر: 508
حَدَّثَنَا عُمَرُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، قَالَ: حَدَّثَنِي ابوسُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: ”مَا مِنْ مُؤْمِنٍ وَلا مُؤْمِنَةٍ، وَلا مُسْلِمٍ وَلا مَسْلَمَةٍ، يَمْرَضُ مَرَضًا إِلا قَصَّ اللَّهُ بِهِ عَنْهُ مِنْ خَطَايَاهُ.“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جب کوئی مومن مرد یا عورت، اسی طرح مسلمان مرد یا عورت کسی بیماری میں مبتلا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ ضرور اس کے ذریعے سے اس کے گناہ کم کر دیتا ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 15146 و الطيالسي: 1882 و أبويعلى: 2305 - انظر الصحيحة: 2503»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 508 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 508  
فوائد ومسائل:
ان احادیث کا بظاہر باب سے کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔ ہمارے فہم کے مطابق جب تکلیف اور بیماری میں مزید عنایت ہوتی ہے کہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں اور اجر و ثواب بھی ملتا ہے جبکہ بندہ اپنے معمولات بھی ادا نہیں کر رہا ہوتا، تو اصل ثواب تو بالاولیٰ ملتا ہوگا۔ واللہ اعلم۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 508