Note: Copy Text and Paste to word file

الادب المفرد
كِتَابُ الرِّفْقِ
كتاب الرفق
217. بَابُ الرِّفْقِ
نرمی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 464
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مَمْلَكٍ، عَنْ أُمِّ الدَّرْدَاءِ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”مَنْ أُعْطِيَ حَظَّهُ مِنَ الرِّفْقِ فَقَدْ أُعْطِيَ حَظَّهُ مِنَ الْخَيْرِ، وَمَنْ حُرِمَ حَظَّهُ مِنَ الرِّفْقِ، فَقَدْ حُرِمَ حَظَّهُ مِنَ الْخَيْرِ، أَثْقَلُ شَيْءٍ فِي مِيزَانِ الْمُؤْمِنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُسْنُ الْخُلُقِ، وَإِنَّ اللَّهَ لَيُبْغِضُ الْفَاحِشَ الْبَذِيَّ‏.‏“
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کو اس کی نرمی کا حصہ دیا گیا تو اسے اس کی خیر کا وافر حصہ عطا کیا گیا۔ اور جسے نرمی سے محروم کیا گیا اسے خیر سے محروم کر دیا گیا۔ قیامت کے روز مومن کے ترازو میں سب سے زیادہ وزنی عمل حسن اخلاق ہو گا۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ فاحش اور بدزبان سے بغض رکھتا ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الترمذي، كتاب البر و الصلة، باب ما جاء فى الرفق: 2013 - انظر الصحيحة: 519، 876»

قال الشيخ الألباني: صحيح
الادب المفرد کی حدیث نمبر 464 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 464  
فوائد ومسائل:
نرمی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ حسن اخلاق کے لیے نرمی شرط لازم ہے۔ سخت مزاج آدمی اچھے اخلاق کا مالک کم ہی ہوتا ہے۔ اس لیے وہ خیر سے محروم رہتا ہے۔ مزید تفصیلات گزشتہ اوراق میں گزر چکی ہیں۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 464