Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
192. بَابُ الشَّحْنَاءِ
دشمنی کا بیان
حدیث نمبر: 413
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي فَزَارَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏:‏ ”ثَلاَثٌ مَنْ لَمْ يَكُنَّ فِيهِ، غُفِرَ لَهُ مَا سِوَاهُ لِمَنْ شَاءَ، مَنْ مَاتَ لاَ يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَمْ يَكُنْ سَاحِرًا يَتَّبِعُ السَّحَرَةَ، وَلَمْ يَحْقِدْ عَلَى أَخِيهِ‏.‏“
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین گناہ جس میں نہ ہوں باقی گناہ اللہ تعالیٰ جس کے چاہے معاف فرما دے گا: جو اس حال میں فوت ہو کہ اللہ کے ساتھ شرک نہ کرتا ہو۔ وہ جادوگر نہ ہو جو جادوگروں کی پیروی کرتا ہے اور اپنے بھائی کے بارے میں کینہ نہ رکھتا ہو۔

تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه عبد بن حميد: 685 و الطبراني فى الكبير: 188/12 و أبونعيم فى الحلية: 100/4 و البيهقي فى شعب الإيمان: 6614 - انظر الضعيفة: 2831»

قال الشيخ الألباني: ضعيف

الادب المفرد کی حدیث نمبر 413 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 413  
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 413