Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

الادب المفرد
كِتَابُ الصَّغِيرِ
كتاب الصغير
172. بَابُ مَسْحِ رَأْسِ الصَّبِيِّ
بچے کے سر پر ہاتھ پھیرنا
حدیث نمبر: 367
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي الْهَيْثَمِ الْعَطَّارُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَلاَّمٍ قَالَ‏:‏ سَمَّانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوسُفَ، وَأَقْعَدَنِي عَلَى حِجْرِهِ، وَمَسَحَ عَلَى رَأْسِي‏.‏
سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام یوسف رکھا، مجھے اپنی گود مبارک میں بٹھایا اور میرے سر پر ہاتھ پھیرا۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أحمد: 23836 و الترمذي فى الشمائل: 340 و ابن أبى شيبة: 689 و الطبراني فى الكبير: 285/22 و البيهقي فى شعب الإيمان: 11033»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 367 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 367  
فوائد ومسائل:
(۱)اس سے معلوم ہوا کہ بچوں کے سر پر بھی پیار اور شفقت سے ہاتھ پھیرنا جائز ہے، خصوصاً عالم دین اور بزرگ وغیرہ کے لیے مستحب ہے کہ وہ بچوں سے اس انداز میں شفقت کرے بلکہ روایات میں چھوٹے بچوں کا بوسہ لینے کا بھی ذکر ہے۔
(۲) اس سے معلوم ہوا کہ کسی نیک آدمی سے نام رکھوانا مستحب ہے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 367