Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
98. بَابُ لاَ يُكَلَّفُ الْعَبْدُ مِنَ الْعَمَلِ مَا لاَ يُطِيقُ
غلام کو اس کی استطاعت سے زیادہ تکلیف نہ دی جائے
حدیث نمبر: 194
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ الأَعْمَشِ قَالَ‏:‏ قَالَ مَعْرُورٌ‏:‏ مَرَرْنَا بِأَبِي ذَرٍّ وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ، وَعَلَى غُلاَمِهِ حُلَّةٌ، فَقُلْنَا‏:‏ لَوْ أَخَذْتَ هَذَا وَأَعْطَيْتَ هَذَا غَيْرَهُ، كَانَتْ حُلَّةٌ، قَالَ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏ ”إِخْوَانُكُمْ جَعَلَهُمُ اللَّهُ تَحْتَ أَيْدِيكُمْ، فَمَنْ كَانَ أَخُوهُ تَحْتَ يَدِهِ، فَلْيُطْعِمْهُ مِمَّا يَأْكُلُ، وَلْيُلْبِسْهُ مِمَّا يَلْبَسُ، وَلاَ يُكَلِّفْهُ مَا يَغْلِبُهُ، فَإِنْ كَلَّفَهُ مَا يَغْلِبُهُ فَلْيُعِنْهُ عَلَيْهِ‏.‏“
حضرت معرور سے روایت ہے کہ ہم سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو (دیکھا کہ) ان پر ایک معمولی کپڑا ہے اور غلام نے ایک جوڑا پہن رکھا ہے۔ ہم نے عرض کیا: اگر آپ یہ اس غلام سے لے لیتے اور اسے کوئی اور کپڑا دے دیتے تو آپ کا سوٹ بن جاتا۔ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے بھائی ہیں جنہیں اللہ نے تمہارے ماتحت کر دیا ہے، لہٰذا جس کے ماتحت اس کا بھائی ہو اسے چاہیے کہ جو خود کھائے اسے بھی وہی کھلائے، اور اسے بھی وہی پہنائے جو خود پہنے۔ اور اس پر اتنی مشقت نہ ڈالے کہ وہ دب جائے، اور اگر اس پر اس کی طاقت سے زیادہ کوئی کام ڈالا تو اس پر اس کی مدد کرے۔

تخریج الحدیث: «صحيح: تقدم برقم: 189»

قال الشيخ الألباني: صحيح

الادب المفرد کی حدیث نمبر 194 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 194  
فوائد ومسائل:
ان احادیث سے یہ درس ملتا ہے کہ مزدور، ملازمین اور غلام وغیرہ بھی انسان ہیں اور تمام بشری کمزوریاں ان میں پائی جاتی ہیں اس لیے ان سے حسن سلوک کا معاملہ کرتے ہوئے ان پر اتنا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے جس کے متحمل نہ ہوں۔ اگر کوئی ایسی ہنگامی صورت ہو کہ کام زیادہ ہو تو خود ان کا ہاتھ بٹانا چاہیے تاکہ انہیں ہمدردی کا احساس ہو اور وہ اپنے آپ کو حقیر خیال نہ کریں۔ اس طرح ان کے دل میں بھی خیر خواہی کے جذبات پیدا ہوں گے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 194