الادب المفرد
كِتَابُ
كتاب
89. بَابُ مَنْ عَدَّ عَلَى خَادِمِهِ مَخَافَةَ سُوءِ الظَّنِّ
خادم کے بارے میں بدگمانی سے بچنے کے لیے سامان گن کر رکھنا
حدیث نمبر: 168
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُضَرِّبٍ، عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: إِنِّي لَأَعُدُّ الْعُرَاقَ عَلَى خَادِمِي مَخَافَةَ الظَّنِّ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں: میں معمولی گوشت والی ہڈیاں بھی گن کر رکھتا ہوں تاکہ خادم کے بارے میں بدگمانی پیدا نہ ہو (کہ اس نے چرا لیا ہے)۔
تخریج الحدیث: «صحيح: انظر ما بعده»
قال الشيخ الألباني: صحيح