الادب المفرد
كِتَابُ الْوَالِدَيْنِ
كتاب الوالدين
22. بَابُ الْوُدُّ يُتَوَارَثُ
محبت کا وراثت میں ملنے کا بیان
حدیث نمبر: 43
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ فُلاَنِ بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَفَيْتُكَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”إِنَّ الْوُدَّ يُتَوَارَثُ.“
ابوبکر بن حزم کسی صحابی رسول سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے کسی سے کہا: میرا آپ کو بتانا کافی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”محبت وراثت میں منتقل ہوتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه المروزي فى البر والصلة: 94 و ابن أبى عاصم فى الآحاد: 2748 و الطبراني فى الكبير: 507 و الحاكم: 194/4 و البيهقي فى الشعب: 7591، الضعيفة: 3161»
قال الشيخ الألباني: ضعیف
الادب المفرد کی حدیث نمبر 43 کے فوائد و مسائل
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 43
فوائد ومسائل:
یہ روایت ضعیف اور ناقابل استدلال ہے، البتہ مشاہدے سے یہ بات ثابت ہے کہ بسا اوقات خاندانی اطوار و عادات وراثتاً منتقل ہوتی ہیں۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 43