مسند اسحاق بن راهويه
كتاب أحوال الاخرة
احوال آخرت کا بیان
چار قسم کے اشخاص کا میدانِ حشر میں دوبارہ امتحان ہوگا
حدیث نمبر: 942
أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، بِمِثْلِ هَذَا الْحَدِيثِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَمَنْ دَخَلَهَا كَانَتْ عَلَيْهِ بَرْدًا وَسَلَامًا، وَمَنْ لَمْ يَدْخُلْهَا يُسْحَبُ إِلَيْهَا.
ابورافع نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی سابقہ حدیث کے مثل روایت کیا ہے، البتہ انہوں نے یہ بتایا کہ آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس جو اس میں داخل ہو جائے گا اس پر سلامتی اور ٹھنڈک ہو گی اور جو اس میں داخل نہیں ہو گا اسے اس کی طرف دھکیل دیا جائے گا۔“
تخریج الحدیث: «السابق»