Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الفتن
فتنوں کا بیان
قیامت بد ترین لوگوں پر قائم ہوگی
حدیث نمبر: 853
وَبِهَذَا الْاِسْنَادِ، عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ إِلاَّ عَلَی شِرَارِ النَّاسِ.
اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہو گی۔

تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الفتن، باب قرب الساعة، رقم: 2949. صحيح الجامع الصغير، رقم: 7407.»

مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 853 کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 853  
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا قیامت بدترین لوگوں پر قائم ہوگی۔ نیک لوگ ایک ایک کر کے اٹھا لیے جائیں گے۔ جیسا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اسی طرح چھانٹے جاؤ گے۔ جس طرح اچھی کھجوریں ردی کھجوروں سے چھانٹی جاتی ہیں، تم میں سے نیک لوگ اٹھا لیے جائیں گے اور بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے (اس وقت) اگر مر سکو تو مر جانا۔ (سنن ابن ماجة، کتاب الفتن، رقم: 4038) فتنوں سے پناہ مانگنے کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعائیں سکھائی ہیں، انہیں یاد کرنا چاہیے۔ اور پڑھتے رہنا چاہیے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 853