مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الدعوات
دعاؤں کے فضائل و مسائل
تین قسم کے اشخاص کی دعا رد نہیں ہوتی
حدیث نمبر: 826
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ لَا يُرَدُّ لَهُمْ دَعْوَةٌ: الصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ، وَإِمَامٌ عَادِلٌ، وَدَعْوَةُ الْمَظْلُومِ يَرْفَعُهَا اللَّهُ فَوْقَ الْغَمَامِ وَيَفْتَحُ لَهَا أَبْوَابَ السَّمَوَاتِ، فَيَقُولُ الرَّبُّ: وَعِزَّتِي لَأَنْصُرَنَّكِ بَعْدَ حِينٍ".
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین قسم کے اشخاص ہیں ان کی دعا رد نہیں کی جاتی: روزہ دار حتیٰ کہ افطار کر لے، عادل حکمران اور مظلوم کی دعا، اللہ اسے بادلوں کے اوپر اٹھتا لیتا ہے، آسمانوں کے دروازے اس کے لیے کھول دیئے جاتے ہیں، تو رب تعالیٰ فرماتا ہے: مجھے میری عزت کی قسم! میں تمہاری ضرور مدد کروں گا خواہ کچھ مدت بعد ہی سہی۔“
تخریج الحدیث: «سلسلة الضعيفة، رقم: 1358. ضعيف ترغيب وترهيب، رقم: 1349، 1317.»