مسند اسحاق بن راهويه
كتاب البر و الصلة
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
عورتوں سے بیعت لینے کا طریقہ
حدیث نمبر: 802
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَهْرَامَ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِسَاءَ الْمُؤْمِنِينَ إِلَى الْبَيْعَةِ، فَقَالَتْ أَسْمَاءُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَحْسِرُ لَنَا عَنْ يَدِكِ؟ فَقَالَ: ((إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ)).
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مومنوں کی خواتین کو بیعت کے بلایا، تو اسماء رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا آپ اپنا ہاتھ ہمارے لیے ظاہر نہیں فرمائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں عورتوں سے مصافحہ نہیں کرتا۔“
تخریج الحدیث: «سنن نسائي، كتاب البيعة، باب بيعة النساء، رقم: 4181. سنن ابن ماجه، رقم: 2874. مسند احمد: 357/6. قال الشيخ الالباني: صحيح.»
مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 802 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 802
فوائد:
مذکورہ حدیث سے عورتوں کی بیعت لینے کا طریقہ ثابت ہوتا ہے۔ معلوم ہوا کہ مرد کا غیر محرم عورت سے مصافحہ کرنا جائز نہیں ہے۔ احادیث میں غیر محرم عورتوں سے مصافحہ کرنے پر سخت وعید آئی ہے۔ جیسا کہ سیّدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَاَنْ یُّطَعْنَ فِیْ رَأْسِ رَجُلٍ بِمِخْیَطٍ مِنْ حَدِیْدٍ خَیْرٌ لَهٗ مِنْ اَنْ یَّمَسَّ امْرَأَةً لَا تَحِلُّ لَهٗ۔)) (سلسلة الصحیحة، رقم: 226) .... ”کسی مرد کے سر میں لوہے کی سوئی کا ٹھونس دیا جانا، اس سے بہتر ہے کہ وہ ایسی عورت کو چھوئے جو اس کے لیے حلال نہ ہو (یعنی غیر محرم ہو)۔“
چھونے میں غیر محرم عورت سے مصافحہ کرنا یا بوسہ لینا شامل ہے۔ صحیح بخاری میں ہے سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: اللہ کی قسم! بیعت کے دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ نے کسی عورت کے ہاتھ کو مس نہیں کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عورت سے بیعت لیتے وقت یہ کہہ دیتے تھے کہ میں نے تجھ سے اس چیز پر بیعت لے لی ہے۔
شیخ البانی رحمہ اللہ نے کہا ہے: کسی صحیح اور صریح حدیث سے ثابت نہیں ہوتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی عورت سے مصافحہ کیا ہو۔ بیعت کا معاملہ ہو یا ملاقات کا۔ (سلسلة الصحیحة شرح حدیث نمبر: 529)
مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 802