مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الفرائض
وراثت کے احکام و مسائل
ایک قبر میں ایک سے زیادہ آدمیوں کو دفن کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 738
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَیُّوبَ الضَّبِّیُّ، عَنْ أَبِی حَمْزَةَ السُّکَّرِیِّ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ، عَنْ جَمِیلَةَ ابْنَةِ سَعْدِ بْنِ رَبِیعٍ قَالَتْ: قُتِلَ أَبِی وَعَمِّی یَوْمَ أُحُدٍ، فَدُفِنَا فِی قَبْرٍ وَاحِدٍ، وَمَا أَخَذْتُ مِنْ مِیرَاثِهِمَا شَیْئًا، أَخَذَتْهُ الْحُلَفَاء.
سیدہ جمیلہ بنت سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: میرے والد اور میرے چچا غزوہ احد میں شہید کر دیئے گئے، میں نے ان دونوں کی میراث سے کوئی چیز نہ لی، حلفاء نے اسے حاصل کیا۔
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، فيه جابر الجعفي: ضعيف. انظر تهذيب: 41/2. تقريب 878. وللدفن فى غير واحد شواهد انظر بخاري، رقم: 1343. سنن ابوداود، رقم: 3215. سنن ابن ماجه، رقم: 1514.»
مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 738 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 738
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا حسب ضرورت ایک ہی قبر میں دو یا تین آدمی دفن کیے جاسکتے ہیں۔ صحیح بخاری میں ہے سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احد کے شہداء میں سے دو دو تین تین آدمیوں کو ایک ہی کپڑے سے ڈھانپ دیتے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ”ان میں سے کس کو قرآن زیادہ یاد ہے؟“ جب ان میں سے کسی ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا، تو لحد میں اسے آگے رکھتے اور فرماتے: ”میں ان کے حق میں گواہ ہوں۔ “ (بخاري، کتاب الجنائز، رقم: 1343)
شیخ البانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: حسب ضرورت ایک قبر میں ایک سے زیادہ افراد کو بھی دفن کیا جاسکتا ہے۔ (احکام الجنائز، ص:181)
مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 738