Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الاطعمة
کھانے سے متعلق احکام و مسائل
سانڈے کے کھانے کا بیان
حدیث نمبر: 730
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، نا أَبُو الْمُهَزِّمِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأُتِيَ سَبْعَةَ أَضْبُبٍ فِي حِقْبَةٍ قَدْ صَبَّ عَلَيْهَا سَمْنًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((إِنِّي أَعَافُهَا فَكُلُوهَا)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا: آپ صلى اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سات سانڈے ایک برتن میں پیش کیے گئے، ان پر گھی ڈالا گیا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس سے اجتناب کرتا ہوں، پس تم اسے کھاؤ۔