مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الاطعمة
کھانے سے متعلق احکام و مسائل
کھانے میں عیب نکالنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 724
أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، نا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي يَحْيَى مَوْلَى جَعْدَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
جعدہ کے آزاد کردہ غلام ابویحیٰی نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مثل روایت کیا ہے۔
تخریج الحدیث: «السابق.»
مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 724 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 724
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا کھانے میں عیب نہیں نکالنا چاہیے، اگر پسند ہو تو کھا لیں اگر پسند نہ ہو طبیعت نہ مانتی ہو تو نہ کھائیں، علمائے کرام اور عوام الناس کو بھی نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس اسوۂ حسنہ سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔
مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 724