Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الاطعمة
کھانے سے متعلق احکام و مسائل
کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے
حدیث نمبر: 721
أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، نا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَسْلَمَ رَجُلٌ وَكَانَ يَأْكُلُ أكْلَا كَثِيرَا، فَلَمَّا أَسْلَمَ جَعَلَ يَأْكُلُ أكْلَا قَلِيلَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّ الْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَأْكُلُ فِي مِعَاءٍ وَاحِدٍ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ایک آدمی نے اسلام قبول کیا جبکہ وہ بہت زیادہ کھایا کرتا تھا، پس جب اس نے اسلام قبول کر لیا تو وہ کم کھانے لگا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے، جبکہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الاطعمة، باب المومن ياكل فى معي واحد، رقم: 5397. مسلم، كتاب الاشرية، باب المومن ياكل فى معي واحد الخ، رقم: 3060. سنن ترمذي، رقم: 1818. مسند احمد: 415/2.»