مسند اسحاق بن راهويه
كتاب اللباس و الزينة
لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان
سونے کا زیور نمائش کے لیے پہننے کی ممانعت
حدیث نمبر: 711
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنِ امْرَأَتِهِ، عَنْ أُخْتٍ لِحُذَيْفَةَ قَالَتْ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: ((يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، أَمَا لَكُنَّ فِي الْفِضَّةِ مَا تَحَلَّيْنَ بِهِ، إِنَّهُ لَيْسَ مِنَ امْرَأَةٍ تَحَلَّى ذَهَبًا تُظْهِرُهُ إِلَّا عُذِّبَتْ بِهِ)).
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بہن (فاطمہ بنت الیمان رضی اللہ عنہا) نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا، تو فرمایا: ”خواتین کی جماعت! کیا تمہارے زیور پہننے کے لیے چاندی میں کوئی رغبت نہیں، کیونکہ جو بھی عورت سونے کے زیورات نمائش کے لیے پہنتی ہے اسے اس وجہ سے عذاب دیا جائے گا۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الخاتم، باب ماجاء فى الذهب للنساء، رقم: 4237. سنن نسائي، كتاب الزينة، باب الكراهية للنساء فى اظهار الحلي والذهب، رقم: 5138. قال الشيخ الالباني: ضعيف. مسند احمد: 398/5.»