Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند اسحاق بن راهويه
كتاب اللباس و الزينة
لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان
سونے کا زیور پہننے کی سزا
حدیث نمبر: 709
أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ - صَاحِبُ الدَّسْتُوَائِيِّ - , حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ أَسْمَاءَ بِنْتَ يَزِيدَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَحَلَّتْ قِلَادَةً مِنْ ذَهَبٍ جُعَلَ فِي عُنُقِهَا مِثْلُهَا مِنَ النَّارِ، وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ جَعَلَتْ فِي أُذُنِهَا خُرْصًا مِنْ ذَهَبٍ جُعِلَ فِي أُذُنِهَا مِثْلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ النَّارِ)).
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو عورت گلے میں سونے کا ہار پہنتی ہے اسے اس کے مثل آگ کا ہار پہنایا جائے گا، اور جو عورت اپنے کان میں سونے کی بالی پہنتی ہے قیامت کے دن اس کے کان میں اس کے مثل آگ کی بالی پہنائی جائے گی۔

تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الخاتم، باب ماجاء الذهب للنساء، رقم: 4238. سنن نسائي، كتاب الزينة، باب الكراهية للنساء فى اظهار الحلي والذهب، رقم: 5139. قال الشيخ الالباني: ضعيف. ضعيف ترغيب وترهيب، رقم: 4731. مسند احمد: 457/6.»