Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الفضائل
فضائل کا بیان
مدینہ منورہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 563
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، نا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ مَعْبَدِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((مَنْ كَادَ أَهْلَ الْمَدِينَةِ كَادَهُ اللَّهُ)). قَالَ: وَحَدَّثَنِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ قَالَ: ((وَيَذُوبُ كَمَا يَذُوبُ الْمِلْحُ فِي الْمَاءِ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مدینہ والوں سے جنگ کرے گا، اللہ اس سے جنگ کرے گا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اسی طرح پگھل جائے گا جس طرح نمک پانی میں پگھل جاتا ہے۔

تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب فضائل مدينه، باب اثم من كا د اهل المدينة، رقم: 1877. مسلم، كتاب الحج، باب من الراد اهل المدينة...، رقم: 1387.»

مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 563 کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 563  
فوائد:
مذکورہ حدیث سے مدینہ منورہ کی اور وہاں کے رہنے والوں کی فضیلت کا اثبات ہوتا ہے۔ معلوم ہوا جس طرح حرمِ مکہ کا احترام کرنا لازمی ہے، اسی طرح مدنی حرم کا بھی احترام کرنا چاہیے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 563