Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الفضائل
فضائل کا بیان
انصار کی عظمت و فضیلت
حدیث نمبر: 550
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا شُعْبَةُ، نا مُحَمَّدٌ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ أَنَّ الْأَنْصَارَ سَلَكُوا وَادِيًا أَوْ شِعْبًا وَسَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا أَوْ شِعْبًا لَسَلَكْتُ وَادِيَ الْأَنْصَارِ، وَلَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَءًا مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: بِأَبِي وَأُمِّي مَا ظَلَمَ، لَقَدْ آوَوْهُ وَنَصَرُوهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر انصار ایک وادی میں چلیں اور دوسرے لوگ کسی دوسری وادی میں چلیں تو میں انصار کی وادی میں چلوں گا، اور اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہوتا۔ پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ نے کوئی ظلم نہیں کیا، انہوں (انصار) نے آپ کو پناہ دی اور آپ کی مدد کی۔

تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق، رقم: (84/551)»