Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الجهاد
جہاد کے فضائل و مسائل
فتح مکہ کے بعد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قریش کے ساتھ سلوک
حدیث نمبر: 515
قَالَ عَفَّانُ وَقَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ فِي هَذَا الْحَدِيثِ وَاسْتَعْمَلَ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجرَّاحِ عَلَى الْحُسَّرِ، يُرِيدُ الْبَارِقَةَ.
سلیمان بن مغیرہ نے اس حدیث کے بارے میں بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کو ایسے پیادہ لشکر پر مامور فرمایا، جس کے پاس زرہ نہیں تھیں۔

تخریج الحدیث: «انظر: 277.»

مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 515 کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 515  
فوائد:
مذکورہ حدیث میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ مسلمانوں کا لشکر جب مکہ معظمہ میں داخل ہوا اور جس ترتیب سے داخل ہوئے اس کی کیفیت کیا تھی۔ اس موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو قریش مکہ سے سلوک کیا اور عام معافی کا اعلان کیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقع پر فرمایا: (1) جو شخص ہتھیار پھینک دے اس کو قتل نہ کیا جائے۔ (2) جو شخص خانہ کعبہ کے اندر داخل ہو جائے، اسے قتل نہ کیا جائے۔ (3) جو شخص اپنے گھر میں بیٹھ جائے اسے قتل نہ کیا جائے۔ (4) جو شخص ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے گھر چلا جائے اسے قتل نہ کیا جائے۔ (5) جو شخص حکیم بن حزام کے گھر چلا جائے اس کو قتل نہ کیا جائے۔ (6) جو لوگ بھاگ جائیں ان کا تعاقب نہ کیا جائے۔ (7) بوڑھوں، بچوں، عورتوں اور زخمیوں کو قتل نہ کیا جائے۔ (8) قیدیوں کو بھی قتل نہ کیا جائے۔ (البدایة والنهایة: 3؍ 288۔289)
قریش مکہ نے بڑے برے ظلم کیے تھے اور ان ظلموں کو بھلا کر فرمایا: ((لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ یَغْفِرُ اللّٰهُ لَکُمْ وَهُوَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْنَ)) آج تم پر کوئی الزام اور مواخذہ نہیں، اللہ تم کو بخش دے اور وہ سب رحم کرنے والوں سے زیادہ مہربان ہے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 515