مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الصوم
روزوں کے احکام و مسائل
نماز تہجد اور محرم کے روزوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 410
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْتَشِرِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، يَرْفَعُهُ أَنَّهُ سُئِلَ: أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ بَعْدَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ؟ وَأيُّ الصَّيَامِ أَفْضَلُ بَعْدَ صِيَامِ شَهْرِ رَمَضَانَ؟ فَقَالَ: ((أَفْضَلُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي جَوْفِ اللَّيْلِ، وَأَفْضَلُ الصَّيَامِ بَعْدَ شَهْرِ رَمَضَانَ شَهْرُ اللَّهِ الْمُحَرَّمُ)).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مرفوع روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: فرض نماز کے بعد کون سی نماز افضل ہے؟ ماہ رمضان کے روزے کے بعد کون سا روزہ افضل ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرض نماز کے بعد آدمی کا رات کے آخری تہائی حصے میں نماز پڑھنا اور ماہ رمضان کے بعد افضل روزہ اللہ کے مہینے محرم کا روزہ ہے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الصيام، باب فضل صوم المحرم، رقم: 1163. سنن ابوداود، كتاب الصيام، باب فى صول المحرم، رقم: 2429. سنن ترمذي، رقم: 438. سنن ابن ماجه، رقم: 1742. مسند احمد: 302/2.»