مسند اسحاق بن راهويه
كتاب العيدين
عیدین کے احکام و مسائل
نمازِ عیدین میں تمام خواتین کو عیدگاہ جانے کا حکم
حدیث نمبر: 225
أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نا هِشَامٌ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِحْدَانَا لَا يَكُونُ لَهَا جِلْبَابٌ، قَالَ: ((فَلْتُكْسِهَا أُخْتُهَا مِنْ جِلْبَابِهَا)) قَالَ أَبُو يَعْقُوبَ: يَعْنِي فِي الْخُرُوجِ فِي الْعِيدَيْنِ.
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم میں سے کسی کے پاس اوڑھنی نہیں ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی بہن اپنی اوڑھنی کا کچھ حصہ اسے اوڑھا دے۔“
تخریج الحدیث: «السابق»