مسند اسحاق بن راهويه
كتاب العيدين
عیدین کے احکام و مسائل
نمازِ عیدین میں تمام خواتین کو عیدگاہ جانے کا حکم
حدیث نمبر: 224
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا أَشْعَثُ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: ((أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ نُخْرِجَ فِي الْعِيدَيْنِ الْعَوَاتِقَ وَالْحُيَّضَ وَذَوَاتَ الْخُدُورِ، فَأَمَّا الْحَيْضُ فَإِنَّهُنَّ يَكُنَّ بِقُرْبِ الْمُصَلَّى يَشْهَدْنَ دَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ)).
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم عیدین میں نوجوان لڑکیوں، حائضہ عورتوں اور پردہ نشین لڑکیوں کو عیدگاہ کی طرف نکالیں، رہیں حائضہ عورتیں تو وہ جائے نماز کے قریب رہیں اور مسلمانوں کی دعاوں میں شریک ہوں۔
تخریج الحدیث: «بخاري، رقم: 974. مسلم، رقم: 890. سنن ترمذي، رقم: 1307. سنن ابي داود، رقم: 1136.»