Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الصلوٰة
نماز کے احکام و مسائل
ایک کپڑے میں نماز پڑھنا
حدیث نمبر: 213
اَخْبَرَنَا یَحْیَ بْنُ آدَمَ، نَا شَرِیْکٌ، عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِاللّٰهِ، عَنْ عِکْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یُصَلِّیْ فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ، یَتَّقِیْ بِفَضُوْلِهٖ حَرَّ الْاَرْضِ وَبَرْدِهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ اس کے زائد حصے سے زمین کی گرمی اور اس کی ٹھنڈک سے بچتے تھے۔

تخریج الحدیث: «مسند احمد: 256/1، 320. قال شعيب الارناوط: حسن لغيره. مسند ابي يعلي، رقم: 2687. شواهد بخاري: 358. مسلم، رقم: 515. سنن ابوداود، رقم: 626، 625. سنن ابن ماجه، رقم: 541.»

مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 213 کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 213  
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا ایک کپڑے میں نماز پڑھنا درست ہے جبکہ تنگی ہو اور دو کپڑے میسر نہ ہوں، اس کا طریقہ یہ ہے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اس چادر کے دنوں پلوؤں میں سے دائیں پلو کو بائیں کندھے پر اور بائیں پلو کو داہنے کندھے پر ڈال دے۔ (بخاري، کتاب الصلاۃ، رقم: 360۔ ابوداود، رقم: 627)
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 213