مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الصلوٰة
نماز کے احکام و مسائل
بدبو دار سبزی کھا کر مسجد میں جانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 210
اَخْبَرَنَا سُفْیَانُ، عَنْ اَبِی الزُّبَیْرِعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمْ یَکُنِ الثَّوْمُ بِاَرْضِنَا، بَلْ کَانَ الْبَصَلُ وَالْکِرَاثُ فَنُهِیْنَا عَنْهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لہسن ہمارے علاقے میں نہیں ہوتا تھا بلکہ پیاز اور گندنا (ایک سبزی) تھا پس ہمیں اس سے منع کر دیا گیا۔
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 374/3. قال شعيب الارناوط: اسناده صحيح.»
مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 210 کے فوائد و مسائل
الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 210
فوائد:
مذکورہ حدیث سے معلوم ہوا بدبودار سبزی کھا کر مسجد میں نہیں جانا چاہیے۔ کیونکہ اس کی وجہ سے فرشتے بدبو محسوس کرتے ہیں۔ کوئی بھی ایسی چیز جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آتی ہو کھا کر مسجد میں نہیں جانا چاہیے۔ سگریٹ، اور حقہ کے استعمال سے تو پیاز، گندنا کھانے سے بھی زیادہ بدبو آتی ہے۔
مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 210