Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الطهارة
طہارت اور پاکیزگی کے احکام و مسائل
مسواک کرنا
حدیث نمبر: 114
أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ زِيَادِ بْنِ كُلَيْبٍ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: ((كَانُوا يَسْتَحِبُّونَ السِّوَاكَ بَعْدَ الْوِتْرِ قَبْلَ الرَّكْعَتَيْنِ)).
ابراہیم نخعی رحمہ الله نے بیان کیا، وہ (عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگرد) دو رکعتوں سے پہلے وتر کے بعد مسواک کرنا پسند کرتے تھے۔

تخریج الحدیث: «مصنف ابن ابي شيبه، رقم: 13. 1814. اسناده صحيح»

مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 114 کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 114  
فوائد:
معلوم ہوا زیادہ سے زیادہ مسواک کرنی چاہیے۔ بالخصوص عبادات کے وقت تاکہ منہ کی صفائی ہو اور فرشتوں کو اذیت نہ پہنچے۔
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 114