Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الايمان
ایمان کا بیان
قیامت کب قائم ہو گی
حدیث نمبر: 53
وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا تَقُومُ السَّاعَةُ عَلَى أَحَدٍ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أَوْ يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ أَوْ يَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ)).
اسی سند سے ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تک ایک آدمی بھی لا الہٰ الا اللہ کا اقرار کرتا ہو گا یا وہ نیکی کا حکم اور برائی سے منع کرتا ہو گا تو قیامت قائم نہیں ہو گی۔

تخریج الحدیث: «ابن عدي ضعفا: 2092/6»

مسند اسحاق بن راہویہ کی حدیث نمبر 53 کے فوائد و مسائل
   الشيخ حافظ عبدالشكور ترمذي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مسند اسحاق بن راهويه 53  
فوائد:
مذکورہ روایت ضعیف ہے۔ تاہم ایک دوسری صحیح حدیث میں ہے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قائم نہیں ہوگی حتیٰ کہ اللہ ذوالجلال اہل زمین میں سے بہترین لوگ اٹھا لیں گے اور کمینے لوگ باقی رہ جائیں گے جو نہ نیکی کو نیکی سمجھیں گے اور نہ برائی کو برائی سمجھیں گے۔ (مجمع الزوائد: 8؍ 25، رقم: 12606، اسنادہ صحیح)
   مسند اسحاق بن راھویہ، حدیث/صفحہ نمبر: 53