Note: Copy Text and to word file

صحيح البخاري
كِتَاب الْمَغَازِي
کتاب: غزوات کے بیان میں
39. بَابُ غَزْوَةُ خَيْبَرَ:
باب: غزوہ خیبر کا بیان۔
حدیث نمبر: 4227
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الحُسَيْنِ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" لَا أَدْرِي أَنَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَجْلِ أَنَّهُ كَانَ حَمُولَةَ النَّاسِ فَكَرِهَ أَنْ تَذْهَبَ حَمُولَتُهُمْ، أَوْ حَرَّمَهُ فِي يَوْمِ خَيْبَرَ لَحْمَ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ؟".
مجھ سے محمد بن ابی الحسین نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عمر بن حفص نے بیان کیا ‘ کہا مجھ سے میرے والد نے ‘ ان سے ابوعاصم نے بیان کیا ‘ ان سے عامر نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ مجھے معلوم نہیں کہ آیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گدھے کا گوشت کھانے سے اس لیے منع کیا تھا کہ اس سے بوجھ ڈھونے والے کا کام لیا جاتا ہے اور آپ نے پسند نہیں فرمایا کہ بوجھ ڈھونے والے جانور ختم ہو جائیں یا آپ نے صرف غزوہ خیبر کے موقع پر پالتو گدھوں کے گوشت کی ممانعت کی تھی۔
صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4227 کے فوائد و مسائل
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4227  
حدیث حاشیہ:

خیبر کے دن ذبح کیے جانے والے گدھوں کی تعداد بیس یا تیس تھی۔
رسول اللہ ﷺ نے حضرت طلحہ ؓ کو اعلان کرنے کے لیے بھیجاکہ گوشت کی ہنڈیوں کو الٹ دیا جائے اور کسی صورت میں اس کا گوشت استعمال نہ کیاجائے۔
(صحیح البخاري، الذبائح والصید، حدیث: 5510۔
)


ان گھریلو گدھوں کی حرمت کا کیا سبب تھا، اس میں علمائے اُمت کا اتفاق ہے جیسا کہ مذکورہ روایات سے معلوم ہوتا ہے۔
حرمت کے اسباب حسب ذیل بیان کیے گئے ہیں۔
۔
مال ِغنیمت کے یہ گدھے تقسیم سے پہلے پکائے گئے تھے۔
ان کا خمس ادا نہیں کیا گیاتھا۔
۔
باربردار کے گدھوں کے ختم ہونے کا اندیشہ تھا۔
مدینے تک پہنچنے کے لیے وافر مقدار میں سواریاں نہ تھیں۔
۔
ذاتی طور پر ان میں حلت کا کوئی پہلو نہ تھا۔
ذاتی حرمت کی وجوہات حسب ذیل بیان کی جاتی ہیں۔
۔
ان کا تعلق ایسے حیوانات سے ہے جونیش دار(کچلی والے)
ہوتے ہیں۔
۔
ان میں حماقت کا پہلو نمایاں ہوتا ہے۔
ان کے کھانے سے انسانی عقل متاثر ہوتی ہے۔
جیسا کہ خنزیر کا گوشت کھانے سے بے حیائی اور بے غیرتی درآتی ہے۔
۔
یہ گدھے نجاست کھاتے ہیں، اس لیے ان کا گوشت بھی پلید ہوتا ہے۔
بہرحال جمہور ائمہ کا مسلک ہے کہ گدھوں کی حرمت قطعی اور ہمیشہ کے لیے ہے۔
اس کے متعلق تفصیل آئندہ کتاب الذبائح میں بیان ہوگی۔
باذن اللہ تعالیٰ۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4227