Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب الجامع
متفرق مضامین کی احادیث
5. باب الترغيب في مكارم الأخلاق
مکارم اخلاق (اچھے عمدہ اخلاق) کی ترغیب کا بیان
حدیث نمبر: 1315
وعن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏إياكم والظن فإن الظن أكذب الحديث» ‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بدگمانی سے بچو۔ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ (بخاری و مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، ومسلم، تقدم:1284.»

حكم دارالسلام: صحيح
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1315 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1315  
تخریج:
«أخرجه البخاري، ومسلم، تقدم:1284.»
تشریح:
1. یہ حدیث گزشتہ باب (حدیث: ۱۲۸۴) میں گزر چکی ہے اور دونوں بابوں کے ساتھ اس کی مناسبت بہت واضح ہے۔
2. اس حدیث میں جھوٹ سے بچنے اور ہمیشہ سچائی اختیار کرنے کا حکم ہے۔
3.سچائی کا آخری ثمرہ و نتیجہ جنت ہے اور جھوٹ کا نتیجہ خالق کائنات کی ناراضی کی صورت میں دوزخ ہے۔
4.اس حدیث میں اشارہ ہے کہ جو کوئی اپنی تمام باتوں میں سچ اختیار کرتا ہے اور سچائی کو اپنی زندگی کا عین مقصد سمجھتا ہے تو سچائی اس کی زندگی کا جزو لاینفک اور لازمی حصہ بن جاتی ہے اور اس کا نتیجہ جنت ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1315