Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب العتق
آزادی کے مسائل
1. (أحاديث في العتق)
(آزادی کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 1222
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من أعتق شركا له في عبد فكان له مال يبلغ ثمن العبد قوم عليه قيمة عدل فأعطي شركاؤه حصصهم وعتق عليه العبد وإلا فقد عتق منه ما عتق» ‏‏‏‏ متفق عليه. ولهما: عن أبي هريرة رضي الله عنه"وإلا قوم عليه واستسعي غير مشقوق عليه". وقيل: إن السعاية مدرجة في الخبر.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص مشترکہ غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دے اور اس کے پاس مزید اتنا مال بھی ہو کہ غلام خرید کر آزاد کر سکے تو انصاف سے اس کی قیمت مقرر کر کے دوسرے شرکاء کو ان کے حصہ کی قیمت ادا کر دے تو یہ غلام اس کی طرف سے آزاد ہو گا۔ ورنہ جتنا کچھ آزاد ہوا سو ہو چکا۔ (بخاری و مسلم) دونوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں ورنہ اس کی قیمت لگائی جائے گی اور اس پر مشقت ڈالے بغیر اسے آزادی حاصل کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الشركة، باب تقويم الأشياء بين الشركاء بقيمة عدل، حديث:2491، ومسلم، العتق، حديث:1501، وحديث أبي هريرة: أخرجه البخاري، الشركة، حديث:2504، ومسلم، العتق، حديث:1503.»

حكم دارالسلام: صحيح