Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

صحيح البخاري
كِتَاب الْمَغَازِي
کتاب: غزوات کے بیان میں
39. بَابُ غَزْوَةُ خَيْبَرَ:
باب: غزوہ خیبر کا بیان۔
حدیث نمبر: 4208
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْخُزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ، قَالَ:" نَظَرَ أَنَسٌ إِلَى النَّاسِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَرَأَى طَيَالِسَةً، فَقَالَ:" كَأَنَّهُمُ السَّاعَةَ يَهُودُ خَيْبَرَ".
ہم سے محمد بن سعید خزاعی نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے زیاد بن ربیع نے بیان کیا ‘ ان سے ابوعمران نے بیان کیا کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے (بصرہ کی مسجد میں) جمعہ کے دن لوگوں کو دیکھا کہ (ان کے سروں پر) چادریں ہیں جن پر پھول کڑھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس وقت خیبر کے یہودیوں کی طرح معلوم ہوتے ہیں۔

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

صحیح بخاری کی حدیث نمبر 4208 کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4208  
حدیث حاشیہ:
حافظ ابن حجر فرماتے ہیں کہ شاید یہ لوگ اکثر چادریں اوڑھتے ہوں گے اور دوسرے لوگ جن کو حضرت انس ؓ نے دیکھا تھا وہ اس قدر کثرت سے چادریں نہ اوڑھتے ہوں گے۔
اس لیے ان کو یہودیوں سے مشابہت دی۔
اس سے چادر اوڑھنے کی کراہیت نہیں نکلتی۔
بعضوں نے کہا انس ؓ نے دو رنگ کی چادروں کے اوڑھنے پر انکار کیا مگر طبرانی نے ام سلمہ ؓ سے نکالا کہ آنحضرت ﷺ اکثر اپنی چادر اور ازار کو زعفران یا ورس سے رنگتے۔
بعضوں نے کہا یہ لوگ چادریں اس طرح اوڑھتے تھے جیسے یہودی اوڑھتے ہیں کہ پیٹھ اور مونڈھوں پر ڈال کر دونوں کنارے لٹکے رہنے دیتے ہیں الٹتے نہیں۔
انس ؓ نے اس پر انکار کیا۔
ایک دوسری حدیث میں ہے کہ یہود کی مخالفت کرو۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4208   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4208  
حدیث حاشیہ:

(طَيَالِسَه، طَيلَسَان)
کی جمع ہے۔
اس سے مراد وہ زرد رنگ کی چھوٹی چادر جو سرپراوڑھی جاتی ہے۔
خیبر کے یہودی اس قسم کی چادریں بکثرت اوڑھتے تھے جبکہ دوسرے لوگوں کے ہاں انھیں زیب تن کرنے کارواج نہ تھا۔
حضرت انس ؓ جب بصرہ میں آئے تو آپ نے لوگوں کو بکثرت اس قسم کے چادریں اوڑھتے دیکھا توانھیں یہود خیبر سے تشبیہ دی۔
(فتح الباري: 594/7۔
وعمدة القاري: 324/17 طبع دارالکتب العلمیة)


اس روایت کو پیش کرنے کی غرض یہ معلوم ہوتی ہے کہ اہل بصرہ کو یہود خیبر کی تشبیہ سے روکا جائے یا حضرت انس ؓ کے متعلق یہ بتلانا ہے کہ وہ غزوہ خیبر میں شریک تھے۔
واللہ اعلم۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4208