Note: Copy Text and to word file

بلوغ المرام
كتاب الأيمان والنذور
قسموں اور نذروں کے مسائل
1. (أحاديث في الأيمان والنذور)
(قسموں اور نذروں کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 1172
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏يمينك على ما يصدقك به صاحبك» .وفي رواية:«‏‏‏‏اليمين على نية المستحلف» . أخرجهما مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیری قسم اس پر واقع ہوتی ہے کہ تمہارا ساتھی تجھ کو سچا سمجھے اور ایک روایت میں ہے قسم کا دارومدار قسم لینے والے کی نیت پر ہے۔ ان دونوں احادیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الأيمان، باب اليمين علي نية المستحلف، حديث:1653.»

حكم دارالسلام: صحيح
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1172 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1172  
تخریج:
«أخرجه مسلم، الأيمان، باب اليمين علي نية المستحلف، حديث:1653.»
تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ قسم کھانا جائز ہے اور قسم کا اعتبار تب ہوگا جب مدعی کی مراد کے مطابق قسم کھائی جائے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1172