Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب الأطعمة
کھانے کے مسائل
2. باب الصيد والذبائح
شکار اور ذبائح کا بیان
حدیث نمبر: 1156
وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أن يقتل شيء من الدواب صبرا. رواه مسلم.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی جانور کو باندھ کر قتل کرنے سے منع فرمایا ہے۔ (مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الصيد والذبائح، باب النهي عن صبر البهائم، حديث:1959.»

حكم دارالسلام: صحيح

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1156 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1156  
تخریج:
«أخرجه مسلم، الصيد والذبائح، باب النهي عن صبر البهائم، حديث:1959.»
تشریح:
باندھ کر قتل کرنے کے معنی یہ ہیں کہ کسی جاندار کو زندہ باندھ کر اسے نشانہ لگا کر مارا جائے کہ وہ جاں بحق ہو جائے۔
جہاں تک باندھ کر ذبح کرنے کا تعلق ہے تو وہ جائز ہے۔
وہ باندھ کر قتل کرنے کے ضمن میں نہیں آتا۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1156