Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب الأطعمة
کھانے کے مسائل
1. (أحاديث في الأطعمة)
(کھانے کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 1144
وعن أسماء بنت أبي بكر رضي الله عنهما قالت: نحرنا على عهد رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فرسا فأكلناه. متفق عليه.
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں گھوڑا ذبح کیا اور اسے ہم نے کھایا بھی۔ (بخاری ومسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الذبائح والصيد، باب النحو والذبح، حديث:5512، ومسلم، الصيد والذبائح، باب إباحة أكل الحوم الخيل، حديث:1942.»

حكم دارالسلام: صحيح

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1144 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1144  
تخریج:
«أخرجه البخاري، الذبائح والصيد، باب النحو والذبح، حديث:5512، ومسلم، الصيد والذبائح، باب إباحة أكل الحوم الخيل، حديث:1942.»
تشریح:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ گھوڑے کا گوشت کھانا حلال ہے جیسا کہ اس سے پہلے بھی اس باب کے شروع میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث گزر چکی ہے۔
یاد رہے! گھوڑے کے گوشت کی حرمت پر کوئی لائق اعتبار دلیل نہیں ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (سنن ابوداود‘ اردو‘ طبع دارالسلام‘ حدیث: ۳۷۹۰ کے فوائد و مسائل)
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1144