بلوغ المرام
كتاب الأطعمة
کھانے کے مسائل
1. (أحاديث في الأطعمة)
(کھانے کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 1143
وعن أبي قتادة رضي الله عنه في قصة الحمار الوحشي: فأكل منه النبي صلى الله عليه وآله وسلم. متفق عليه.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے حمار وحشی کے قصہ کے سلسلہ میں مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا گوشت تناول فرمایا۔ (بخاری و مسلم)
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري ومسلم كما تقدم:599.»
حكم دارالسلام: صحيح
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1143 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1143
تخریج: «أخرجه البخاري ومسلم كما تقدم:599.»
تشریح:
1. اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جنگلی گدھا حلال ہے اور اس کی حلت پر اجماع ہے۔
(سبل السلام) 2.حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث پہلے کتاب الحج ‘ باب الاحرام
(۵۹۹) کے تحت کچھ تفصیل سے گزر چکی ہے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1143