بلوغ المرام
كتاب الجهاد
مسائل جہاد
3. باب السبق والرمي
گھڑ دوڑ اور تیراندازی کا بیان
حدیث نمبر: 1133
وعنه رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «من أدخل فرسا بين فرسين وهو لا يأمن أن يسبق فلا بأس به وإن أمن فهو قمار» رواه أحمد و أبو داود، وإسناده ضعيف.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس شخص نے دو گھوڑوں کے درمیان تیسرا گھوڑا داخل کیا لیکن اس شخص کو یہ یقین نہ تھا کہ یہ گھوڑا آگے بڑھ جائے گا۔ اس میں کوئی حرج نہیں لیکن اگر اس شخص کو یہ یقین تھا کہ یہ تیسرا گھوڑا بڑھ جائے گا تو یہ جوا ہو جائے گا۔“ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الجهاد، باب في المحلل، حديث:2579، وأحمد:2 /505.* سفيان بن حسين ثقة لكنه ضعيف في الزهري.»
حكم دارالسلام: ضعيف