بلوغ المرام
كتاب الحدود
حدود کے مسائل
4. باب حد الشارب وبيان المسكر
شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 1069
وعن عمر رضي الله عنه قال: نزل تحريم الخمر وهي من خمسة: من العنب والتمر والعسل والحنطة والشعير. والخمر ما خامر العقل. متفق عليه.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ تحریم شراب کا حکم نازل ہوا اور وہ پانچ چیزوں سے تیار کی جاتی تھی۔ انگور، کھجور، شہد، گندم، جو سے اور خمر (کی تعریف یہ ہے کہ) ہر وہ چیز جو عقل کو ڈھانپ لے۔ (بخاری و مسلم)
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأشربة، باب الخمر من العنب وغيره، حديث:5581، ومسلم، التفسير، باب في نزول تحريم الخمر، حديث:3032.»
حكم دارالسلام: صحيح
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1069 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1069
تخریج: «أخرجه البخاري، الأشربة، باب الخمر من العنب وغيره، حديث:5581، ومسلم، التفسير، باب في نزول تحريم الخمر، حديث:3032.»
تشریح:
1. مذکورہ حدیث میں پانچ چیزوں سے شراب تیار کرنے کا ذکر ہے کیونکہ اس دور میں عموماً انھی سے شراب تیار کی جاتی تھی۔
2.خمر‘ یعنی شراب اسے کہتے ہیں جو عقل کو ڈھانپ لے اور حواس پر غالب آجائے‘ اس لیے یہ اثر جس چیزمیں بھی پایا جائے وہ حرام ہے‘ خواہ وہ کھجور‘ انگور یا کسی اور چیز سے تیار کردہ شراب ہو یا کوئی اورنشہ آور شے۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1069