Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب الحدود
حدود کے مسائل
2. باب حد القذف
تہمت زنا کی حد کا بیان
حدیث نمبر: 1049
عن عائشة رضي الله عنها قالت: لما نزل عذري قام رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم على المنبر فذكر ذلك وتلا القرآن فلما نزل أمر برجلين وامرأة فضربوا الحد. أخرجه أحمد والأربعة وأشار إليه البخاري.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب قرآن مجید میں میری برات نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر رونق افروز ہوئے اور اس کا ذکر فرمایا اور قرآن کی تلاوت فرمائی۔ جب منبر سے نیچے تشریف لائے تو دو مردوں اور ایک عورت کے متعلق حکم دیا کہ ان کو حد لگائی جائے۔ اس کو احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے اور بخاری نے اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، باب في حد القاذف، حديث:4474، والترمذي، تفسير القرآن، حديث:3181، وابن ماجه، الحدود، حديث:2567، وأحمد:6 /35، والنسائي في الكبرٰي:4 /325، حديث:7351.»

حكم دارالسلام: حسن