Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
15. باب الحضانة
پرورش و تربیت کا بیان
حدیث نمبر: 990
وعن البراء بن عازب رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قضى في ابنة حمزة لخالتها وقال: «‏‏‏‏الخالة بمنزلة الأم» ‏‏‏‏ أخرجه البخاري وأخرجه أحمد من حديث علي رضي الله عنه فقال: «‏‏‏‏والجارية عند خالتها فإن الخالة والدة» .‏‏‏‏
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حمزہ کی بیٹی کا فیصلہ اس کی خالہ کے حق میں فرمایا کہ خالہ «بمنزلة» ماں کے ہے۔ (بخاری) اور احمد نے اس کی تخریج سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی حدیث سے کی ہے اور کہا ہے کہ لڑکی اپنی خالہ کے پاس ہو گی کیونکہ خالہ ماں ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلح، باب كيف يكتب: هذا ما صالح فلان بن فلان...، حديث:2699، وحديث علي: أخرجه أحمد: لم أجده، وأبوداود، الطلاق، حديث:2278.»

حكم دارالسلام: صحيح