Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
13. باب الرضاع
دودھ پلانے کا بیان
حدیث نمبر: 972
وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا رضاع إلا ما أنشز العظم وأنبت اللحم» ‏‏‏‏ أخرجه أبو داود.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رضاعت وہی معتبر ہے جو ہڈیوں کی نشوونما کرے اور گوشت پیدا کرے۔ (ابوداؤد)

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في رضاعة الكبير، حديث:2059، أبوموسيٰ الهلالي وأبوه مجهولان.»

حكم دارالسلام: ضعيف

بلوغ المرام کی حدیث نمبر 972 کے فوائد و مسائل
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 972  
تخریج:
«أخرجه أبوداود، النكاح، باب في رضاعة الكبير، حديث:2059، أبوموسيٰ الهلالي وأبوه مجهولان.»
تشریح:
1. مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بنا پر صحیح قرار دیا ہے اور دلائل کی رو سے انھی کی رائے اقرب الی الصواب معلوم ہوتی ہے۔
بنابریں مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہونے کے باوجود قابل عمل اور قابل حجت ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعۃ الحدیثیۃ مسند الإمام أحمد:۷ /۱۸۶‘ ۱۸۸) 2. یہ حدیث دلیل ہے کہ وہی رضاعت حرمت ثابت کرتی ہے جو دو سال کی عمر کے دوران میں ہو‘ اس لیے کہ بچہ اسی دودھ سے نشوونما پاتا ہے‘ اس کی ہڈیاں اسی سے مضبوط اور قوی ہوتی ہیں اور اسی سے اس کا گوشت بنتا ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 972