Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
13. باب الرضاع
دودھ پلانے کا بیان
حدیث نمبر: 970
وعن أم سلمة رضي الله عنها قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لا يحرم من الرضاع إلا ما فتق الأمعاء وكان قبل الفطام» .‏‏‏‏ رواه الترمذي وصححه هو والحاكم.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دودھ پینے کو کوئی قسم حرام نہیں کرتی مگر وہ قسم جو انتڑیوں کو کھول دے اور دودھ چھڑانے کی مدت سے پہلے ہو۔ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الرضاع، باب ما جاء ما ذكر أن الرضاعة لا تحرم إلا في الصغر دون الحولين، حديث:1152، والحاكم: لم أجده، وابن حبان(الموارد)، حديث:1250.»

حكم دارالسلام: صحيح