بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
13. باب الرضاع
دودھ پلانے کا بیان
حدیث نمبر: 968
وعنها رضي الله عنها قالت:" كان فيما أنزل من القرآن: عشر رضعات معلومات يحرمن ثم نسخن بخمس معلومات فتوفي رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وهن فيما يقرأ من القرآن" رواه مسلم
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ قرآن میں یہ حکم نازل کیا گیا تھا کہ دس بار دودھ پینا جبکہ اس کے پینے کا یقین ہو جائے نکاح کو حرام کرتا ہے۔ پھر یہ حکم منسوخ کر دیا گیا۔ پانچ بار (یعنی دودھ پینے کے حکم) سے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی، اس وقت پانچ کی تعداد قرآن میں پڑھی جاتی تھی۔ (مسلم)
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الرضاع، باب التحريم بخمس رضعات، حديث:1452.»
حكم دارالسلام: صحيح