بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
12. باب العدة والإحداد والا ستنبراء وغير ذلك
عدت، سوگ اور استبراء رحم کا بیان
حدیث نمبر: 960
وعن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا يبيتن رجل عند امرأة إلا أن يكون ناكحا أو ذا محرم» . رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”کوئی شخص کسی عورت کے پاس رات بسر نہ کرے۔ الایہ کہ وہ مرد اس کا شوہر ہو یا محرم ہو۔“ (مسلم)
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، السلام، باب تحريم الخلوة بالأجنبية والدخول عليها، حديث:2171.»
حكم دارالسلام: صحيح
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 960 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 960
تخریج: «أخرجه مسلم، السلام، باب تحريم الخلوة بالأجنبية والدخول عليها، حديث:2171.»
تشریح:
اس حدیث کی رو سے کسی اجنبی عورت کے پاس خلوت و تنہائی میں رہنا حرام ہے۔
محرم کے پاس رہنے میں کوئی حرج نہیں۔
محرم اسے کہتے ہیں جس سے کسی صورت میں‘ کسی وقت نکاح درست اور جائز نہ ہو۔
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 960