Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
10. باب الإيلاء والظهار والكفارة
ایلاء، ظہار اور کفارہ کا بیان
حدیث نمبر: 930
عن عائشة رضي الله عنها قالت: آلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم من نسائه وحرم فجعل الحرام حلالا وجعل لليمين كفارة. رواه الترمذي ورواته ثقات.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں سے ایلاء کیا اور (ان کے پاس جانا) حرام کر دیا۔ چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حلال کو حرام کیا اس لئے قسم کا کفارہ مقرر فرمایا۔ اسے ترمذی نے روایت کیا۔ اس کے راوی ثقہ ہیں۔

تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الطلاق، باب ما جاء في الإيلاء، حديث:1201.* مسلمة بن علقمة روي عن داود أحاديث مناكير عند الجمهور، والمرسل أصح.»

حكم دارالسلام: ضعيف