بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
3. باب عشرة النساء
عورتوں (بیویوں) کے ساتھ رہن سہن و میل جول کا بیان
حدیث نمبر: 867
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «ملعون من أتى امرأة في دبرها» . رواه أبو داود والنسائي، واللفظ له، ورجاله ثقات، لكن أعل بالإرسال.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جو شخص عورت سے اس کی دبر میں جماع کرے وہ لعنتی ہے۔“ اس حدیث کو ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ نسائی کے ہیں اور اس کے راوی ثقہ ہیں۔ مگر اس حدیث کو مرسل ہونے کی وجہ سے معلول قرار دیا گیا ہے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في جامع النكاح، حديث:2162، والنسائي في الكبرٰي:5 /323، حديث:9015، وابن ماجه، النكاح، حديث:1923.»
حكم دارالسلام: حسن