بلوغ المرام
كتاب النكاح
نکاح کے مسائل کا بیان
1. (أحاديث في النكاح)
(نکاح کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 840
وعن نافع عن ابن عمر رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن الشغار، والشغار أن يزوج الرجل ابنته على أن يزوجه الآخر ابنته، وليس بينهما صداق.متفق عليه، واتفقا من وجه آخر على أن تفسير الشغار من كلام نافع.
سیدنا نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شغار سے منع فرمایا ہے اور شغار کی تعریف یہ ہے کہ ایک آدمی اپنی بیٹی دوسرے آدمی سے اس شرط پر بیاہ دے کہ وہ اپنی بیٹی اس سے بیاہ دے گا اور دونوں کا کوئی مہر مقرر نہ ہو۔“ (بخاری و مسلم) اور بخاری اور مسلم اس پر متفق ہیں کہ شغار کی یہ تعریف نافع کی بیان کردہ ہے۔
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، النكاح، باب الشغار، حديث:5112، ومسلم، النكاح، باب تحريم نكاح الشغار وبطلانه، حديث:1415.»
حكم دارالسلام: صحيح